ممبئی22 اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) این ڈی اے کی حلیف پارٹیاں شیوسینا نے ایک بار پھر مودی حکومت پر حملہ بولا۔ شیوسینا کے سربراہ ادھوے ٹھاکرے نے ایک ریلی میں بی جے پی پر جم کر حملہ بولا۔
شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے دعوی کیا کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت کو کسی بھی سیاسی اتحاد کی ضرورت نہیں ہے۔ ادھوے نے شرڈی اور احمد نگر میں عوامی اجلاس سے خطاب کیا ، وہ پوری ریاست میں ریلیاں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب اٹل بہاری واجپئی کی حکومت مرکز میں تھی تو انہیں کئی سیاسی دوستوں کی حمایت حاصل تھی؛ لیکن موجودہ حکومت کو کسی بھی سیاسی اتحاد کی ضرورت نہیں ہے۔ واضح ہو کہ شیوسینا مرکز اور مہاراشٹر میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت میں حصہ دار ہے اور این ڈی اے کی سب سے پرانی پارٹی ہے، لیکن شیوسینا اس بات کا اعلان پہلے ہی کر چکی ہے کہ وہ مستقبل میں ہونے والے انتخابات اکیلے لڑے گی۔ادھوے نے لوگوں سے وزیر اعظم مودی کی طرف سے کئے جا رہے دعووں کا سچ تلاش کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے پارٹی کارکنوں سے بی جے پی قیادت مرکزی حکومت کی پالیسیوں سے متاثر لوگوں کا پتہ لگانے کے لئے کہہ رہا ہوں۔ شیوسینا کے سربراہ نے جھوٹ پھیلانے کو لے کر بی جے پی پر نشانہ لگایا اور کہا کہ وہ انتخابی فوائد کی خاطر ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا مسئلہ اٹھا رہی ہے ۔ شرڈی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ادھو ے نے بی جے پی سے اختلافات کے باوجود مرکز اور مہاراشٹر میں بی جے پی کی قیادت والی حکومتوں میں شیوسینا کے پارٹنر بنے رہنے پر اپنا موقف رکھا۔ انہوں نے کہا کہ میں ایسی چیزیں کرنے کے لئے اقتدار میں ہوں جس سے لوگوں کو فائدہ ہو۔ میں ان میں سے نہیں ہوں جو اقتدار کے سامنے اپنی دم ہلائے، میں اقتدار کا بھوکا نہیں ہوں۔